شاہی سیر کشمیر (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 19)
شاہی سیر کشمیر (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 19)
مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی
جانب سے انیسویں کتاب پیش ہے۔
تفصیلات
نام: شاہی سیر کشمیر
مولف: محمد الدین فوق
ٹائپنگ: محمد شمشاد خاں
برقی کتاب سازی: Yethrosh
سرورق: Yethrosh
پروف خواں: Yethrosh
22 اکتوبر 2020ء کو مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے انیسویں
کتاب شاہی سیر کشمیر یونی کوڈ متن میں پیش کی جا رہی ہے۔
اس کتاب میں کشمیر کے نامور مورخ
محمد الدین فوق نے چار مغل شہنشاہوں کی سیاحت کشمیر کی دلچسپ تفصیلات کو معاصر
مآخذ سے اکٹھا کیا ہے۔ اس کتاب میں سیاحت کشمیر کی تفصیلات کے علاوہ کشمیر اور کشمیریوں
کے تئیں مغل شہنشاہوں کی عادلانہ روش، کرم گستری اور انصاف پروری کے نمونے بھی جا
بجا ملتے ہیں۔ چنانچہ شاہجہاں نے سیاحت کشمیر سے قبل یہ فرمان جاری کیا تھا کہ
دوران سفر میں جو شخص کھیت سے صرف ایک پودا چرانے کے جرم میں ماخوذ ہو، اس کا ہاتھ
فوراً قلم کر دیا جائے اور کسان کو اس کی دوگنی قیمت دلوائی جائے۔ شاہی لشکر کے
گزرنے سے کھیتوں کو جو نقصان ہوتا، سرکار کی جانب سے اس کی نقد تلافی ہوتی۔ اس
کتاب میں شورش کشمیر کو اکبر نے کس حکمت سے قابو میں کیا اس کا مختصر ذکر بھی ملے
گا اور بحرانی حالات میں مغل شہنشاہ کس طرح اپنی رعایا کا خیال رکھتے تھے، ان سے
بھی شناسائی ہوگی۔
حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن
کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور
ڈاکیومنٹ (ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا
جا سکتا ہے:
https://archive.org/download/ShahiSairEKashmir
http://online.pubhtml5.com/vhcr/cage/
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں