کامن وائس پراجیکٹ جملوں کی توثیق
کامن وائس پراجیکٹ جملوں کی توثیق
کامن وائس منصوبہ
کامن وائس موزیلا کارپوریشن کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد مشینوں کو حقیقی انسانوں کے بولنے کا انداز سکھانا ہے۔ اس منصوبے میں کامن وائس ڈیٹا سیٹ کے ساتھ ساتھ ایک عدد اوپن سورس صوتی پہچان (speech recognition) کا انجن بھی بنایا جا رہا ہے جس کا نام دیپ سپیچ ہے۔ موزیلا کا ماننا ہے کہ ان دونوں منصوبوں کی مدد سے ڈیجیٹل تقریر تقسیم (digital speech divide) کو کم کیا جا سکتا ہے۔ آواز پہچان ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف ڈیوائس میں انسانی پہلو اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر ڈویلپر حضرات کو وائس ڈیٹا کے بڑے ذخیرے کی ضرورت ہے۔ فی الوقت زیادہ تر وائس ڈیٹا بہت مہنگا اور کمپنیوں کی ذاتی ملکیت ہے، اس منصوبے کی مدد سے وائس ڈیٹا کو آزاد اور عوام کے لیے مفت میسر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا حقیقی لوگوں کی تنوع کو بھی ظاہر کرے گا۔ ہم سب مل کر آواز پہچان کی ٹیکنالوجی کو سب کے لیے بہتر بنا سکتے ہیں۔
سب سے پہلا اور اہم کام ویب انٹرفیس کو مقامیانہ ہے یعنی انگریزی سے اردو میں مہیا کرنا ہے (یہ کام تقریباََ ہو چکا ہے)۔ اس کے بعد 5000 جملوں کی تصدیق کرنا ہے۔
کامن وائس جملوں کی تصدیق کے لیے اقدامات کی تفصیل
سب سے پہلے تو کامن وائس جملوں کی توثیق والی ویب سائٹ پر جائیں
لاگن کو کلک کریں جس کے بعد مندجہ ذیل صفحہ آپ کے سامنے ہو گا جس میں گوگل آئی ڈی سے لاگ ان کر سکتے ہیں۔
گوگل سے لاگن ان کرنے کے بعد آپ کے سامنے پروفائل کا پیج کھل جائے گا۔
اس میں لینگویج کے طور پر اردو کو شامل کرنا ہے۔
Add caption |
پروفائل میں سیٹنگز کے نیچے آپ جملوں کو ریویو کرنے کے لیے ٹول کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ موبائل کے لیے بہتر ہے کہ آپ سوائپنگ ریویو ٹول استعمال کریں جس کے لیے بٹن کو دبانا کافی ہو گا۔
سوائپ ریویو ٹول کا بٹن دبانے کے بعد نارمل ریویو ٹول کی عبارت بٹن پر آ جائے گی جس کا مطلب ہے کہ اگرآپ دوبارہ تھمبز اپ اور ڈاؤن کو منتخب کرنا چاہیں تو دوبارہ اس بٹن کو دبائیں۔
جملوں کو ریویو کرنے کے لیے ریویو () کے بٹن کو دبائیں تو یہ اسکرین سامنے آ جائے گی۔
5 جملوں کے بعد اوپر ریویو کیے جملوں کی تعداد ظاہر ہوتی ہے۔ 10،20 جملوں کے بعد نیچے بٹن Finish Review کو دبا کر ریویو ختم کر دینا چاہیے تاکہ جو جملے ریویو ہو گئے وہ محفوظ ہو جائیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں