فسانۂ عجائب (کتاب 25)
فسانۂ
عجائب
مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی
جانب سے پچیسویں کتاب پیش ہے۔
تفصیلات
نام: فسانۂ عجائب
مصنف: رجب علی بیگ سرور
ٹائپنگ: اراکین مجلس ادبیات عالیہ
پروف خواں: مذکورہ اراکین
برقی کتاب سازی: Yethrosh
سرورق: Yethrosh
15 نومبر 2020ء کو مجلس برقی اشاعت
ادبیات عالیہ کی جانب سے اردو نثر کا شاہ کار اور دبستان لکھنؤ کی نمائندہ کتاب
فسانۂ عجائب یونی کوڈ متن میں پیش کی جا رہی ہے۔
فسانہ عجائب کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ مختصراً یہ
اردو ادب اور نثر مقفیٰ کا شاہکار ہے اور شاید اس طرز نثر نگاری میں سرور کا کوئی
ہمسر نہیں گزرا۔ فسانۂ عجائب پر اردو ویکیپیڈیا میں ایک مفصل مضمون موجود ہے جس
کا ربط حسب ذیل ہے:
اردو
ویکیپیڈیا پر فسانہ عجائب کا مضمون
فسانہ عجائب کو دلی و لکھنؤ کے روایتی معرکوں کا اہم
نقطہ تصور کیا جاتا ہے۔ اسی کتاب کے دیباچہ میں سرور نے پہلی دفعہ دہلوی دبستان کو
چیلنج کیا اور اس کے بعد داستانی مقابلہ کا آغاز ہوا۔ اس مقابلہ کی تمام داستانیں
ان شاء اللہ یونی کوڈ میں منتقل کی جائیں گی۔
کتاب کے آغاز میں فسانۂ عجائب اور اس کے محاسن و معائب پر مشتمل ایک مفصل مقدمہ بھی رکھا گیا ہے۔ نیز کتاب کی پانچ دفعہ پروف خوانی کی گئی ہے تاکہ غلطیوں کا امکان کم سے کم رہے۔
حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ (ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:
ویب آرکائیو: فسانہ عجائب
آن لائن مطالعہ کے لیے: فسانہ عجائب
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں