بزم آخر(کتاب 27)

 بزم آخر

مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے ستائیسویں کتاب پیش ہے۔

 

تفصیلات

نام: بزم آخر

مصنف: منشی فیض الدین دہلوی

ٹائپنگ: اراکین مجلس ادبیات عالیہ واٹس ایپ گروپ

پروف خواں: Yethrosh

برقی کتاب سازی: Yethrosh

سرورق: Yethrosh

 

30 نومبر 2020ء کو مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے ستائیسویں کتاب پیش ہے۔


 

بزم آخر منشی فیض الدین دہلوی کی تصنیف ہے جس میں انھوں نے شہر دہلی کے دو اخیر بادشاہوں کے طریق معاشرت کا مفصل احوال درج کیا ہے۔ مصنف نے اکبر شاہ ثانی کے زمانہ سے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے عہد تک روزمرہ کے ظاہر و مخفی برتاؤ، عادتیں، رسمیں، خانگی معاملات، طرز معاشرت، دربار اور سواری کے قاعدے، جشن اور نذروں کے قرینے، میلوں کے رنگ، تماشوں کے ڈھنگ، مردوں میں دربار کے قاعدے، اس زمانے کے مردوں اور عورتوں کی بات چیت، روزمرہ اور محاورے مع تصاویر سواری و دربار درج ہے۔

کتاب کے آخر میں تیموری شہزادے مرزا محمد سلیمان گورگانی کی تقریظ بھی شامل ہے جو اس کتاب کے مندرجات کی تصدیق کے لیے کافی ہے۔

اس کتاب کے متعلق اشرف صبوحی لکھتے ہیں:

"یوں تو دلی کے اس دل چسپ موضوع پر قبل وما بعد غدر کے اخبارات و رسائل اور مختلف کتب جن میں سفرنامۂ ابنِ بطوطہ، ڈاکٹر برنیر کا روزنامچہ، سر سید کی آثار الصنادید وغیرہ بہت سی کار آمد چیزیں ہیں، لیکن “بزمِ آخر” میں ابو ظفر معین الدین محمد اکبر شاہ ثانی کے زمانے سے ابو ظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ اخیر بادشاہِ دہلی کے عہد تک روزمرہ کے ظاہر و مخفی برتاؤ، خانگی معاملات، طرزِ معاشرت، دربار اور سواری کے قاعدے، جشن اور نذروں کے قرینے، میلوں کے رنگ، تماشوں کے ڈھنگ، زنانہ میلوں میں بیگمات کی بات چیت، غرض بہت سی ایسی استعمالی اشیا اور ملبوسات کا ذکر ہے جن سے آج قطعی نابلد ہیں؛ علاوہ ازیں تخت نشینی اور مرنے کی کیفیت وغیرہ بیان کی گئی ہے۔ اور یہ کتاب قلعے کی اس تہذیب و معاشرت، رسم و رواج اور زبان کا وہ زندہ جاوید مرقع ہے جس کی اہمیت سے انکار کی جرات نہیں۔ گذشتہ نصف صدی میں بہت کم ایسے اہل قلم ہوں گے جنھوں نے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہو اور اس کتاب سے استفادہ نہ کیا ہو۔"

 

حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ (ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

https://archive.org/download/bazmeaakhir

 

آن لائن مطالعہ کے لیے:

http://online.pubhtml5.com/vhcr/mdkv/

تبصرے

مشہور اشاعتیں