تاریخ یوسفی معروف بہ عجائبات فرنگ (کتاب 28)

  تاریخ یوسفی معروف  بہ عجائبات فرنگ مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے اٹھائیسویں کتاب پیش ہے۔   تفصیلات نام: تاریخ یوسفی معروف  بہ عجائبات فرنگ مصنف: یوسف خاں کمبل پوش ٹائپنگ: اراکین مجلس ادبیات عالیہ اردو محفل پروف خواں: Yethrosh برقی کتاب سازی: Yethrosh سرورق: Yethrosh   12 دسمبر 2020ء کو مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے اٹھائیسویں کتاب پیش ہے۔ عجائبات فرنگ اردو زبان کا پہلا سفرنامہ ہے جسے یوسف خاں کمبل پوش نے لکھا تھا اور 1847ء میں پہلی دفعہ دہلی سے شائع ہوا۔ یہ سفرنامہ کسی تعارف کا محتاج نہیں، اس پر متعدد گراں قدر مقالات اور مضامین بیسیوں رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ جناب تحسین فراقی صاحب نے اس سفرنامہ پر مفصل اور پرمغز مقدمہ لکھا ہے، مزید تفصیلات کے لیے اس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ سفرنامہ کے متن میں قدیم املا کو ترجیح دی ہے، انھیں تبدیل نہیں کیا ہے۔ لہذا  اگر ایسے الفاظ دکھائی دیں، جن کا املا آج غلط سمجھا جاتا ہے انھیں پروف خوانی کے نقص کی بجائے قدیم املا پر محمول فرمائیں۔ حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ (ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنھیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے: آرکائیو ویب  ربط : تاریخ یوسفی معروف  بہ عجائبات فرنگ   آن لائن مطالعہ:  تاریخ یوسفی معروف  بہ عجائبات فرنگ     
http://dlvr.it/RnXVN4

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں