گوگل ڈاکس میں تصویری متن سے تحریرحاصل کریں
گوگل ڈاکس میں تصویری متن سے تحریرحاصل کریں گوگل ڈاکس کے بارے میں معلومات کے لیے اردو محفل پر ایک دھاگہ موجود ہے جس سے کچھ مفید معلومات مل سکتی ہے۔ گوگل ڈاکس کے بارے میں معلوماتی مواد گوگل ڈرائیو میں تصویری مواد گوگل ڈرائیو میں تصویری تحریر پر مبنی کوئی تصویر منتخب کریں اور رائٹ کلک کرکے گوگل ڈاکس میں کھولیں: گوگل ڈاکس پر کلک کرنے پر اسی صفحہ پر مشتمل ایک نیا صفحہ گوگل ڈاکس میں کھلے گا جس میں تصویر کے ساتھ ساتھ اس میں موجود متن عام تحریر (text) کی طرح میسر ہو گا جسے باآسانی تبدیل یا کاپی کیا جا سکتا ہے۔ اسکین تصویر جسے گوگل ڈاکس میں کھولا گیا: حاصل شدہ تحریری متن کا عکس گوگل ڈاکس میں: اس طرح تصویر سے مواد حاصل کرنے کے عمل کو او سی آر (OCR) کہتے ہیں جو اب انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے لیے بھی میسر ہے۔ یاد رہے کہ حاصل شدہ مواد کی درستی کا انحصار اسکین کی کوالٹی پر ہے، جتنا صاف اور بہتر اسکین ہو گا اتنی ہی اصل متن کے قریب تحریر اخذ ہو گی۔ بہترین اسکین کے باوجودحاصل ہونے والے مواد کی کچھ درستی کی لازما ضرورت رہتی ہے۔
http://dlvr.it/RpJJmF
http://dlvr.it/RpJbHk
http://dlvr.it/RpJbHk
سلام محب بھائی۔مجھے ’’علی پور کا ایلی‘‘ کا پی ڈی ایف چاہیے۔
جواب دیںحذف کریںhttps://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D9%85%DA%A9%D9%85%D9%84-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%DB%8C%DA%BA%DB%94%DB%94.23568/
If you have the pdf as was posted by Mawra here, please send it to me.