پائتھون کیوں سیکھیں
پائتھون کیوں سیکھیں
آج کے دور میں جہاں کمپیوٹر
کی سینکڑوں زبانیں میسر ہیں جس میں پختہ زبانوں ++C/C سے لے کر نئی
زبانیں روبی ، لوا Lua ، سی شارپ سے لے کر بڑی کمنیوں میں استعمال ہونے والی شاہی زبان جاوا شامل ہیں۔ اتنی
زبانوں کے ہوئے کسی ایک زبان کا چناؤ بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
کوئی بھی ایک زبان تمام مواقع اور
صورتحال کے لیے موزوں نہیں ہوتی ، میری نظر میں پائتھون بہت سارے پروگرامنگ مسائل
کے لیے ایک اچھی چوائس ہے نیز یہ پروگرامنگ سیکھنے کے لیے بھی اچھی اور آسان ہے۔
دسیوں ہزاروں لوگ اسے پروگرامنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہ تعداد ہر سال
بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ مختلف پلیٰٹ فارم جن میں لینکس ، میک ، ونڈوز سے لے کر سپر
کمپیوٹر اور موبائل فون پر بھی استعمال ہو رہی ہے۔
پائتھون ایک جدید زبان ہے جسے
اس کے خالق Guido
Van Rossum نے 1990 کی دہائی میں بنایا) نام ایک مزاحیہ
ٹی وی سیریل سے لیا گیا( ۔ پائتھون استعمال میں آسان ہے اور پہلے سے پروگرامنگ سے
واقف لوگوں کے لیے اسے سیکھنا اور بھی آسان ہے۔ اس میں تمام مانوس بنیادی
پروگرامنگ تعمیرات موجود ہیں
(loop) لوپ ، شرطی بیان (conditional statements) ، سپردی (assignments) پائتھون میں موجود ہیں مگر ان کا استعمال باقی زبانوں کے مقابلے میں
آسان ہے۔ ڈیٹا ٹائپ کسی مفعول (object) کے ساتھ منسلک ہوتی ہے بجائے
کسی متغیر(variable) کے۔
اسے جہاں چھوٹے اطلاقیوں (Applications) اور تیز رفتار پروٹوٹائپ بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے وہیں یہ
بڑے پروگرام بنانے کےلیے بھی موزوں ہے اور بڑھوتی بھی تسلی بخش ہوتی ہے۔
یہ ایک ، توانا اور توانا
زبان ہے جو GUI ٹول کٹ اور ویب پروگرامنگ لائبریری کے ساتھ آتی ہے اور مفت آتی ہے۔
پائتھون کی چند خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں
پائتھون ہائی لیول پر کام کرتی ہے
پائتھون چیزوں کی
تفصیل میں جانے کی بجائے اوپری سطح پر کام کرتی ہے اور یہ نتیجہ ہے اس اسلوب کا جس
سے یہ زبان بنی ہے،یعنی معیاری کوڈ لائبریری کا جو پائتھون کے ساتھ آتی ہے ۔
اس تلخیص کا نتیجہ ہے
کہ ویب پیج ڈاون لوڈ کرنے کےلیے کوڈ فقط دو یا تین لائنوں پر ہی مشتمل ہوتا
ہے۔
پائتھون قواعد اور گرامر آسان ہیں
نیا سیکھنے
والا پائتھون کے قواعد اور جملوں کی ساخت اور ان میں ترتیب الفاظ کو جلدی سیکھ کر
مفید کوڈ لکھ سکتا ہے۔ اس حوالے سے یہ تیز اطلاقی تکمیل کے لیے موزون ہے۔ اس میں
کوڈ کرتے ہوئے وقت کا پانچواں حصہ صرف ہوتا ہے جو C یا جاوا جیسی
زبانوں پر ہوتا ہے، اسی طرح اتنا ہی کم کوڈ بھی لکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
پائتھون قوت اظہار توانا ہے
پائتھون کی قوت اظہار
توانا ہے ، آسانی اور اختصار سے مطالب کو ادا کر دیتی ہے۔
ایک لائن کوڈ دوسری
زبانوں میں لکھے گئے کوڈ کے مقابلے میں زیادہ کام انجام دیتا ہے یعنی کم کوڈ اور
جلد پراجیکٹ کی تکمیل۔ اس کے ساتھ کم کوڈ کی وجہ سے دیکھ بھال اور کوڈ کی اصلاح
میں بھی آسانی رہتی ہے۔
پائتھون
سیکھنے میں آسان ہے
پائتھون بطور پہلی
پروگرامنگ زبان کا سب سے اہم اور بنیادی وجہ اس کا سیکھنے میں آسان ہونا ہے۔ اس کی
ساخت اور بناوٹ سادہ اور واضح ہے جو کہ نئے سیکھنے والوں کے لیے اسے آسان بنا دیتی
ہے۔
پائتھون تیز رفتار پروگرامنگ
پائتھون ایک اسکرپٹنگ
زبان ہے جس کی ایک بنیادی خاصیت کام کو تیز رفتار اور کم وقت میں کرنا ہوتا ہے۔
چاہے کوئی پروٹوٹائپ بنانی ہو یا روزمرہ کے کاموں کے لیے مفید اور چھوٹے اسکرپٹ
لکھنے ہوں ، پائتھون ایک بہترین چوائس کے طور پر موجود رہتی ہے۔
پائتھون پڑھنے میں آسان
کمپیوٹر کوڈ صرف
کمپیوٹر ہی نہیں پڑھتا بلکہ اسے انسانوں کو بھی پڑھنا پڑتا ہے ۔ یہ بات بہت سے
پروگرامر کوڈ لکھتے وقت نظر انداز کر جاتے ہیں کہ کوڈ وہی بہتر ہوتا ہے جو پڑھنے
اور سمجھنے میں آسان ہو۔
پائتھون کا
ترتیب و حاشیہ (indentation) پر اصرار کوڈ کو ترتیب اور منظم
رکھنے میں بہت مدد دیتا ہے اور ایسا اس کے آسان اسلوب سے ہی ممکن ہو پاتا ہے ۔
پائتھون مکمل آتی ہے ، ہتھیاروں سے لیس (batteries
included)
جب پائتھون
انسٹال ہو تو کام کرنے کے لیے بنیادی چیزیں ساتھ ہی موجود ہوتی ہیں اور اضافی
لائبریریاں انسٹال کرنے کے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ پائتھون معیاری لائبریری میں ای
میل ، ویب پیچ ، ڈیٹابیس ، آپریٹنگ سسٹم کال ، GUI تعمیر کے لیے
ماڈیول پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔
ڈائریکٹری میں فائلیں
شیئر کرنے کے لیے ویب سرور کا کوڈ دو لائنوں میں لکھا جا سکتا ہے۔
import http.server
http.server.test(HandlerClass = http.server.SimpleHTTPReqestHandler)
نیٹ ورک کنکشن اور HTTP کے لیے کسی لائبریری کو انسٹال
کرنے کی ضرورت نہیں ، یہ پہلے سے موجود ہے پائتھون میں۔
پائتھون
کثیر پلیٹ فارم
پائتھون ایک بہترین
کثیر پلیٹ فارم زبان ہے۔ مختلف پلیٹ فارم جن پر یہ میسر ہے مندرجہ ذیل ہیں:
Windows
Macintosh
Linux
Unix
اس کے علاوہ یہ
اینڈرائیڈ پر بھی چلتی ہے۔ چونکہ یہ مترجم ہوتی ہے اس لیے ایک ہی کوڈ کسی بھی ایسے
پلیٹ فارم پر چل سکتا ہے جہاں interpreter موجود ہو اور یہ تقریبا سب
پر ہی ہے۔
جاوا پلیٹ فارم
پر اس کا ایک اطلاق Jython کے نام سے ہے ۔
Net. پلیٹ فارم کے لیے IronPython موجود ہے ۔
خالص C
کے لیے Cython موجود ہے جو عمومی پائتھون سے تیز رفتار بھی ہے ۔
پائتھون سیکھنے کے عوامل کا خلاصہ
پائتھون مفت اور اوپن
سورس ہے
کئی بڑی کمپنیاں اسے
استعمال کرتی ہیں
Google
Rackspace
Industrial Light & Magic
Honeywell
Instagram
Quora
Dropbox
انٹرنیٹ یوزر گروپ پر
مشکل سوالات کا جواب بھی ٹیک سپورٹ لائن سے اکثر پہلے مل جاتا ہے اور جواب مفت
ہونے کے ساتھ ساتھ درست بھی ہوگا ہے برخلاف اکثر معاوضہ پر مشتمل تکنیکی مدد لائن
کے۔
مناسب حد تک
تیز رفتار اور مزید رفتار کے لیے اسے آسانی سے C/C++ میں کوڈ کرکے
پھیلایا جا سکتا ہے ۔
بہت سی زبانوں کے
ساتھ اس کا اشتراک کرکے دونوں کی خوبیوں کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور کمیوں پر
قابو ۔
تیز رفتار تعمیر اور
بڑے پیمانے پر پروگرامنگ کے لیے موزوں ترین
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں