پائتھون انسٹالیشن

پائتھون انسٹالیشن

اس وقت پائتھون کا تازہ ورژن 3.7 ہے جو ہو سکتا ہے آپ کے ڈاون لوڈ کرنے تک بدل جائے۔

اوپر دیئے گئے صفحہ تک پہنچنے کے بعد مندرجہ ذیل انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ 64 بٹ انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

یہ ایک MSI فائل ہے۔ فائل ڈاؤن لوڈ ہو جائے تو اسے ڈبل کلک کرنے سے انسٹالیشن سیٹ اپ کھل جائے گا اب اس کی ہدایات کو دیکھتے جائیے اور Next کے بٹن پر کلک کرتے رہیے یہاں تک کہ انسٹالیشن ختم ہو جائے۔

اب آپ اس پاتھ سے پائتھون IDLE تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
Start > All Program > Python 3.7.0 > IDLE - Python GUI


پائتھون IDLE - Interactive Development Environment ہمیں پائتھون پروگرام لکھنے اسے چلانے اور ٹیسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسے پائتھون شیل بھی کہتے ہیں۔

اینا کونڈا انسٹالر اور جوپیٹر نوٹ بک

اوپر موجود ڈاون لوڈ لنک پائتھون کی آفیشل ویب سائٹ کا تھا جس میں چند بنیادی لائبریریاں شامل ہوتی ہیں اور ساتھ میں IDLE  شیل بھی۔ اگر آپ ڈیٹا سائنس اور اس سے متعلقہ بہت سی لائبریریاں اکٹھی ایک انسٹالر میں چاہتے ہیں اور ساتھ میں جوپیٹر نوٹ بک اور چند اور بہتر پراگرامنگ ٹولز تو اس کے لیے اینا کونڈا کا انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔




تبصرے

مشہور اشاعتیں