دستیاب فنکشن Built-In Functions
دستیاب فنکشن ( (Built-In Functions
پائتھون ہمیں پہلے سے
تعمیرشدہ کچھ فنکشن فراہم کرتی ہے جو عمومی ضرورت کے کام انجام دیتے ہیں۔ انہیں ہم
تعمیر شدہ یا تیار شدہ فنکشن کہیں گے۔
پائتھون بلٹ ان فنکشن کی فہرست دیکھنے کے لئے ہم درج
ذیل کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔
>>>dir(__builtins__)
ان میں سے کچھ فنکشن زیادہ استعمال ہوتے ہیں باقی اپنی
ضرورت پر، جنہیں فی الفور سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر کسی تعمیرشدہ فنکشن پر وضاحت درکار ہو
تو اس فنکشن کا نام help میں لکھ کر Enter کر دیں۔
>>> help(pow)
Help on built-in function pow in module builtins:
pow(...)
pow(x, y[, z])
-> number
With two arguments, equivalent to x**y. With three arguments,
equivalent to (x**y) % z, but
may be more efficient (e.g. for longs).
تعمیرشدہ فنکشن کی چند مثالیں۔
()str
()int
()min
()max
چند دستیاب (Built-in) فنکشن کی مثالیں یہاں پیش کی جارہی ہیں۔
Input
یہ صارف سے معلومات لینے کے لئے استعمال
ہوتا ہے۔ ہم صارف کو prompt(معلوماتی سٹرنگ جو صارف کو نظر آئے گی) کی مدد سے input سے متعلق معلومات دے سکتے ہیں۔ Prompt اختیاری ہے اور اس کے بغیر بھی input فنکشن کام کرتا ہے۔
>>>
name = input("What is your name: ")
What
is your name: Ahmed
>>>
print ("So your name
is ",name)
So
your name is Ahmed
Round
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ کسی رقم کو
راؤنڈ کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس میں ہم رقم فنکشن کی دلیل (Argument) کے طور پر دیتے ہیں۔
>>>
round(59.6)
60
>>>
round(59.5)
60
>>>
round(59.4)
59
راؤنڈ فنکشن میں ایک اضافی دلیل (argument) بھی ہوتی ہے جو اختیاری (optional) ہوتی ہے، اسے ndigits بھی کہا جاتا ہے۔
یہ دلیل اعشاریہ کے بعد آنے والے ہندسوں کی
تعداد مقرر کرتی ہے۔ عموماََ اس کی ویلیو صفر (0) ہوتی ہے۔
>>>
round(59.2222,2)
59.22
>>>
round(59.2222,3)
59.222
>>>
round(59.2222,0)
59.0
len
یہ فنکشن کسی سٹرنگ کی طوالت (length) ناپنے کا کام کرتا ہے۔
>>> s =
"urduweb"
>>> len(s)
7
>>> s2
="urdu web python class"
>>> len(s2)
21
پہلے سٹرنگ "s" میں 7 حروف (characters) ہیں جبکہ "s2" میں 21 حرف ہیں۔
min
اس فنکشن میں دو یا دو سے زیادہ دلائل (arguments) دیئے جا سکتے ہیں اور یہ دی گئی ویلیوز
میں سے سب سے کم (minimum) ویلیو ریٹرن کرتا ہے۔
>>> min
(1,2)
1
>>> min
(15, 55, 7)
7
>>> min
(1001,1901,1019)
1001
max
اس فنکشن میں بھی دو یا دو سے زیادہ دلائل
(arguments) دیئے
جا سکتے ہیں اور یہ دی گئی ویلیوز میں سے سب سے زیادہ (maximum) ویلیو ریٹرن کرتا ہے۔
>>> max
(1,2)
2
>>> max
(15, 55, 7)
55
>>> max
(1001,1901,1019)
1901
abs
یہ فنکشن کسی بھی نمبر کو مثبت نمبر (absolute
number) میں تبدیل کرنے کا
فریضہ انجام دیتا ہے۔
absolute
number سے مراد مثبت (Non
Negative) نمبر ہیں۔
abs فنکشن کی مثالیں درج ذیل ہیں۔
>>>
abs(-88)
88
>>>
abs(-77)
77
>>>
abs((55+44)*-9)
891
bool
یہ ایسا دستیاب (Built-in) فنکشن ہے جو کسی اظہاریہ کی جانچ کرکے
صحیح (True) یا غلط (False) ہونے کا اعلان کرتا ہے۔
>>> bool
(12 < 13)
True
>>> bool
(13 < 12)
False
>>> bool
(90 > 100)
False
>>> bool
(100 > 102)
False
مثالیں ویری ایبل(variables) کے ساتھ
>>> a = 99
>>> b = 100
>>> bool (a
> b)
False
>>> bool (b
> a)
True
ہم کسی ویری ایبل (variable ) کو boolean expression بھی تفویض کر سکتے ہیں۔
a = 99
b = 100
c = a
< b
bool
(c)
True
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں