فنکشن (Function)
فنکشن (Function)
فنکشن کا بنیادی مقصد کوڈ کو گروپ کرنا ور بار بار
چلانا ہوتا ہے۔فنکشن کے بغیر ایسے کوڈ کو بار بار کاپی پیسٹ کرکے چلانا پڑے گا۔
فنکشن منظم اور دوبارہ استعمال کے قابل کوڈ کا ایک بلاک (block) ہوتا ہے جس سے عموما کوئی ایک کام لیا
جاتا ہے ۔ فنکشن کسی بھی پروگرام میں ایسا حصہ ہوتا ہے جسے بار بار استعمال کیا جا
سکتا ہے ، اس لیے اسے ایسے کوڈ کو کسی نام کے ساتھ محفوظ کر لیا جاتا ہے ۔
فنکشن کسی بھی اطلاقیہ کے لیے بہتر معیار فراہم کرتے
ہیں اور کوڈ کو اعلی درجہ پر پھر سے قابل استعمال بنا دیتے ہیں۔
صارف وضع کردہ فنکشن (User
Defined Function)
بہت سے فنکشن پائتھون میں پہلے سے میسر ہیں مگر اگر
کوئی صارف چاہے تو وہ اپنی مرضی سے بھی فنکشن بنا سکتا ہے جو صارف وضع کردہ فنکشن
کہلاتے ہیں۔
فنکشن مثالیں
فنکشن کو سمجھنے کے لیے مثالوں سے بہتر ذریعہ اور کوئی
نہیں۔
def hello():
print('Welcome
to Python Course')
hello()
مندرجہ ذیل کوڈ میں ایک فنکشن بنایا گیا ہے جس کا نام add رکھا گیا ہے ۔ اس میں دو نمبر بھیجے جا
سکتے ہیں جن کو جمع کرکے واپس کیا جاتا ہے۔
>>> def add(x,y):
''' THIS FUNCTION
ADD TWO NUMBERS '''
return x+y
>>> add (55,66)
121
>>> add(1000,1)
1001
پہلی لائن جو تین واوین (quotes) میں گھرا ایک تبصرہ ہے doc
string کہلاتی ہے۔
اس فنکشن میں دی گئی کسی بھی سٹرنگ کو پرنٹ کیا جا رہا ہے۔
def printme(str):
print(str)
printme("Ahmad")
# Ahmad
printme("What is going on?")
# What is going on?
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں