سیر ایران (برقی اشاعت ادب عالیہ کتاب 3)

سیر ایران از محمد حسین آزاد 

مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے تیسری کتاب نذر قارئین ہے۔ مجلس کے اس عظیم منصوبے کے تحت اردو ادبیات عالیہ کے خزانہ کو کتب خانوں اور پی ڈی ایف فائلوں سے نکال کر یونی کوڈ شکل دی جا رہی ہے اور اسے ہر خاص و عام کے لیے قابل رسائی بنایا جا رہا ہے۔ چنانچہ اس منصوبے کے تحت پیش کی جانی والی کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں کے لیے قابل تلاش ہوتی ہیں۔ یہ منصوبہ عظیم ہے لیکن افراد کار مٹھی بھر جن کے عزائم بہت بلند ہیں لیکن وسائل محدود۔ 

اس منصوبے کی آبیاری کے لیے اگر ہر اردو داں روزانہ اپنے لمحات فرصت کی کچھ گھڑیاں اس منصوبے کی نذر کرے تو کوئی بعید نہیں کہ اردو کا یہ سارا خزانہ متن (Text) کی صورت میں انٹرنیٹ پر محفوظ ہو جائے(کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے)۔




آج 10 اگست 2020ء کو اس منصوبہ کی جانب سے تیسری کتاب محمد حسین آزاد کی سیر ایران پیش کی جا رہی ہے۔ کتاب کا یونی کوڈ متن اراکین ادبیات عالیہ واٹس ایپ گروپ کا ٹائپ کردہ ہے اور سرورق کی ڈیزائننگ اور برقی کتاب کی تشکیل Yethrosh نے انجام دی ہے۔


سیر ایران دراصل محمد حسین آزاد کا ایک لکچر ہے جو انہوں نے سفرِ ایران سے واپسی پر لاہور میں دیا تھا۔ اس لکچر میں آزادؔ نے اپنے خاص اور دلکش اسلوب میں اختصار کے ساتھ سفر ایران کی مکمل سرگزشت بیان کی جسے اُس وقت خوب پذیرائی نصیب ہوئی۔


حسب سابق اس کتاب کے مکمل متن کو ویکی سورس پر اور اسے مختلف فارمیٹ میں تبدیل کرکے آرکائیو پر رکھا گیا ہے۔

ذیل میں سیر ایران کی epub فائل کا ربط پيش ہے۔ یہ بہت خوب صورت اور PDF سے بدرجہا بہتر فارمیٹ ہے (جسے جناب نعمان الحسن صاحب، امراؤتی نے تیار کیا ہے)۔ اسے آپ موبائل پر Lithium وغیرہ کی مدد سے پڑھ سکتے ہیں: 

سیر ایران از محمد حسین آزاد ای کتاب


نیز کتاب کی پی ڈی ایف بھی ذیل کے ربط سے حاصل کی جا سکتی ہے: 

سیر ایران پی ڈی ایف فائل


علاوہ ازیں اس کتاب کی ورڈ اور ٹیکسٹ فائل بھی اس ربط پر دستیاب ہیں: 

آرکائیو ویب پر سادہ متن فائل


تبصرے

مشہور اشاعتیں