قواعد تذکیر و تانیث (برقی اشاعت ادبات عالیہ کتاب 6)
مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے چھٹی کتاب پیش ہے۔
25 اگست 2020ء کو اس منصوبہ کی جانب سے چھٹی کتاب قواعد تذکیر و تانیث یونی کوڈ میں شائع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مجلس کی جانب سے مستقل کتابوں کے علاوہ ان طویل اور مختصر مضامین کی علاحدہ برقی اشاعت پیش نظر ہے جو دہائیوں پہلے مختلف رسائل و مجلات کی زینت بنے اور بھلا دیے گئے۔ چنانچہ آج کی برقی کتاب ایسے ہی ایک مضمون پر مشتمل ہے جسے اردو کے کسی لغت نگار نے اپنے لغت کے آغاز میں تحریر کیا تھا۔ افسوس کہ مصنف اور لغت کا نام معلوم نہ ہو سکا۔
اس مجلس کے تحت اردو ادب عالیہ کے خزانہ کو کتب خانوں اور پی ڈی ایف فائلوں سے نکال کر یونی کوڈ متن میں منتقل کیا جا رہا ہے اور اسے ہر خاص و عام کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوشش جاری ہے۔ لہذا اس منصوبے کے تحت پیش کی جانی والی تمام کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں کے لیے قابل تلاش ہوتی ہیں۔ یہ منصوبہ عظیم ہے لیکن افراد کار مٹھی بھر جن کے عزائم بہت بلند ہیں لیکن وسائل محدود۔
اس منصوبے کی آبیاری کے لیے اگر ہر اردو داں روزانہ اپنے لمحات فرصت کی کچھ گھڑیاں اس منصوبے کی نذر کرے تو کوئی بعید نہیں کہ اردو کا یہ سارا خزانہ متن (Text) کی صورت میں انٹرنیٹ پر محفوظ ہو جائے۔
(کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا ہے)
تفصیلات
نام: قواعد تذکیر و تانیث
مصنف: نامعلوم
ٹائپنگ: فیصل انس
سرورق: Yethrosh
پروف خواں: Yethrosh
حسب سابق اس کتاب کے متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کی پی ڈی ایف، ای پب، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ فائل اپلود کی گئی ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:
https://archive.org/download/qawaed-tazkeer-o-tanees
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں