جان اردو (برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 4)

جان اردو از عشرت لکھنوی

مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے چوتھی کتاب پیش ہے۔ 

22 اگست 2020ء کو اس منصوبہ کی جانب سے چوتھی کتاب خواجہ عبد الرؤوف عشرت لکھنوی کی جان اردو یونی کوڈ میں پیش کی جا رہی ہے۔ 

جان اردو عشرت لکھنوی کا مختصر لیکن انتہائی اہم اور وقیع کتابچہ ہے جس میں انہوں نے اردو کے محاورات اور روزمرہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے اور ساتھ ہی ان کے غلط استعمال کی نشان دہی کی ہے۔ عشرتؔ اردو کے بلند پایہ اور مستند لکھنوی ادیب تھے۔ لکھنؤ ان کا وطن تھا جہاں کی بولی ٹھولی، ٹکسالی زبان اور محاورے ان کے خمیر میں شامل تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے میرؔ کے خاندان سے بھی کسب فیض کیا تھا۔ اسی بنا پر انہیں اردو کی ٹکسالی زبان، محاورات اور روزمرہ پر بھرپور گرفت حاصل تھی اور انہیں برتنے کا حیرت انگیز ملکہ رکھتے تھے۔



اس مجلس کے تحت اردو ادبیات عالیہ کے خزانہ کو کتب خانوں اور پی ڈی ایف فائلوں سے نکال کر یونی کوڈ شکل دی جا رہی ہے اور اسے ہر خاص و عام کے لیے قابل رسائی بنایا جا رہا ہے۔ چنانچہ اس منصوبے کے تحت پیش کی جانی والی کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں کے لیے قابل تلاش ہوتی ہیں۔ یہ منصوبہ عظیم ہے لیکن افراد کار مٹھی بھر جن کے عزائم بہت بلند ہیں لیکن وسائل محدود۔ 

اس منصوبے کی آبیاری کے لیے اگر ہر اردو داں روزانہ اپنے لمحات فرصت کی کچھ گھڑیاں اس منصوبے کی نذر کرے تو کوئی بعید نہیں کہ اردو کا یہ سارا خزانہ متن (Text) کی صورت میں انٹرنیٹ پر محفوظ ہو جائے۔ 

(کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے)

تفصیلات

نام کتاب: جان اردو

مصنف: عشرت لکھنوی

ٹائپنگ: فیصل انس

سرورق ڈیزائننگ: Yethrosh

پروف خوانی: Yethrosh


حسب سابق اس کتاب کے متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور افادہ عام کی غرض سے آرکائیو پر کتاب کی پی ڈی ایف، ای پب، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ فائل اپلود کی گئی ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے: 

جان اردو آرکائیو ویب پر

https://archive.org/download/jaan-e-urdu

تبصرے

مشہور اشاعتیں