فردوس بریں (برقی اشاعت ادب عالیہ کتاب 2)

 فردوس بریں  از  عبدالحلیم شرر  (برقی اشاعت ادب عالیہ)

برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے دوسری کتاب پیش ہے۔ اس عظیم منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ اردو ادبیات عالیہ کے خزانہ کو کتب خانوں اور پی ڈی ایف فائلوں سے نکال یونیکوڈ شکل دی جائے اور اسے ہر خاص و عام کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔ چنانچہ اس منصوبے کے تحت پیش کی جانی والی کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں کے لیے قابل تلاش ہوتی ہیں۔ یہ منصوبہ عظیم ہے لیکن افراد کار مٹھی بھر جن کے عزائم بہت بلند ہیں لیکن وسائل محدود۔ 

 فردوس بریں عبد الحلیم شرر کا ایک شاہ کار تاریخی ناول ہے جس میں اسلام کے خلاف فرقہ باطنیہ کی سازشوں کا احوال خوب شرح و بسط سے بیان کیا گیا ہے۔ عبد الحلیم شرر نے اس ناول میں فرقہ باطنیہ کے سرگرمیوں پر تاریخی حوالے سے روشنی  ڈالی ہے۔ بقول ممتازمنگلوری

فردوس بریں کو اپنے موضوع کے اعتبار سے فرقہ باطنیہ کے عروج و زوال کی داستان کہا جا سکتا ہے۔“ 

  بقول سید وقار عظیم ”فردوس بریں کے قصے کا موضوع فرقہ باطنیہ کا وہ طوفان بلاخیز ہے جو پانچویں صدی ہجری میں دنیائے اسلام کے ليے ایک فتنہ بن کر آیا اور شباب کے انتہائی بلندیوں پرپہنچ کر اسی طرح ختم ہوا۔"

اس منصوبے کی آبیاری کے لیے اگر ہر اردو داں روزانہ اپنے لمحات فرصت کی کچھ گھڑیاں اس منصوبے کی نذر کرے تو کوئی بعید نہیں کہ اردو کا یہ سارا خزانہ متن (Text) کی صورت میں انٹرنیٹ پر محفوظ ہو جائے۔ 

کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے۔

 4  اگست 2020ء کو اس منصوبہ کی جانب سے دوسری کتاب عبد الحلیم شرر کی فردوس بریں پیش کی جا رہی ہے۔ کتاب کا یونی کوڈ متن محترم شاکر عزیز کا ٹائپ کردہ ہے اور سرورق اردو محفل کے ارکان نے تیار کیا ہے۔ جبکہ محترم اعجاز عبید صاحب (حیدرآباد، ہند) اور شعیب نے اسے برقی کتاب کی شکل دی۔ یہ کتاب کا متن پہلے اردو محفل پر میسر تھا، اس کے بعد اسے اردو لائبریری میں آنلائن پڑھنے کے لیے رکھا گیا۔

فردوس بریں  اردو لائبریری  لنک



حسب سابق اس کتاب کے مکمل متن کو ویکی سورس پر اور اسے مختلف فارمیٹ میں تبدیل کرکے آرکائیو ویب سائٹ پر رکھا گیا۔

ذیل میں فردوس بریں کی epub فائل کا ربط پيش ہے۔ یہ بہت خوب صورت اور PDF سے بدرجہا بہتر فارمیٹ ہے (جسے جناب نعمان الحسن صاحب، امراؤتی نے تیار کیا ہے)۔ اسے آپ موبائل پر Lithium وغیرہ کی مدد سے پڑھ سکتے ہیں۔

فردوس  بریں  ای کتاب

نیز کتاب کی پی ڈی ایف بھی ذیل کے ربط سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس فائل کی فہرست عناوین clickable ہے یعنی آپ فہرست میں درج کسی عنوان پر کلک کریں تو متعلقہ صفحہ پر جا پہنچیں گے۔

فردوس بریں  پی ڈی ایف   نسخہ


تبصرے

مشہور اشاعتیں