دلی ‏غدر ‏سے پہلے (برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 7)

*مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ* کی جانب سے *ساتویں کتاب* پیش خدمت ہے۔ 

4 ستمبر 2020ء کو اس منصوبہ کی جانب سے ساتویں کتاب *دلی غدر سے پہلے* یونی کوڈ میں شائع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مجلس کی جانب سے مستقل کتابوں کے علاوہ ان طویل اور مختصر مضامین کی علاحدہ برقی اشاعت پیش نظر ہے جو دہائیوں پہلے مختلف رسائل و مجلات کی زینت بنے اور بھلا دیے گئے۔ چنانچہ آج کی کتاب ایک ایسے ہی مضمون پر مشتمل ہے جسے صاحب تذکرہ خمخانہ جاوید لالہ سری رام دہلوی نے مخزن میں شائع کیا تھا۔ یہ مضمون 1857ء سے پہلے ہونے والی ایک مغل شادی کی مختصر روداد ہے۔ 


*تفصیلات*
نام: دلی غدر سے پہلے
مصنف: لالہ سری رام دہلوی
ٹائپنگ: شمشماد خان
سرورق: Yethrosh
پروف خواں: Yethrosh

حسب سابق اس کتاب کے متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کی پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ فائل اپلود کی گئی ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے: 

https://archive.org/download/DilliGadarSePehle

اس مجلس کے تحت اردو ادب عالیہ کے خزانہ کو کتب خانوں اور پی ڈی ایف فائلوں سے نکال کر یونی کوڈ متن میں منتقل کیا جا رہا ہے اور اسے ہر خاص و عام کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوشش جاری ہے۔ لہذا اس منصوبے کے تحت پیش کی جانی والی تمام کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں کے لیے قابل تلاش ہوتی ہیں۔ یہ منصوبہ عظیم ہے لیکن افراد کار مٹھی بھر جن کے عزائم بہت بلند ہیں لیکن وسائل محدود۔ 
اس منصوبے کی آبیاری کے لیے اگر ہر اردو داں روزانہ اپنے لمحات فرصت کی کچھ گھڑیاں اس منصوبے کی نذر کرے تو کوئی بعید نہیں کہ اردو کا یہ سارا خزانہ متن (Text) کی صورت میں انٹرنیٹ پر محفوظ ہو جائے۔ 
(کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا ہے اور اردو محفل پر بھی لائبریری ٹیم موجود ہے)۔


تبصرے

مشہور اشاعتیں