دہلی کی آخری شمع (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 10)

  دہلی کی آخری شمع از مرزا فرحت اللہ بیگ

مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے دسویں کتاب پیش ہے۔

 

تفصیلات

نام:  دہلی کی آخری شمع

مصنف: مرزا فرحت اللہ بیگ

ٹائپنگ: اسامہ احمد ندوی

سرورق: Yethrosh

پروف خواں: Yethrosh

 

17 ستمبر 2020ء کو مجلس اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے دسویں کتاب دہلی کی آخری شمع یونیکوڈ متن میں پیش کی جا رہی ہے۔ مرزا فرحت اللہ بیگ کی یہ کتاب کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ کتاب کا ایک صفحہ پڑھیں گے اور پڑھتے چلے جائیں گے۔ اس کتاب کو اب تک متعدد دفعہ اسٹیج پر پیش کیا جا چکا ہے۔ ایک دفعہ خود مصنف نے اورنگ آباد میں اسے اسٹیج پر تمثیلی شکل دی تھی۔ ایسی ہی ایک تمثیل کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔

کتاب کے متن کو غایت اہتمام سے درست اور ہر قسم کی غلطیوں سے پاک رکھنے کی کوشش کی ہے۔ رشید حسن خاں کے مرتب کردہ متن میں بھی متعدد غلطیاں دکھائی دیں جنہیں پرانے نسخوں کی مدد سے درست کیا گیا۔

 



حسب سابق اس کتاب کے متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

 

https://archive.org/download/DehliKiAakhriShama

 

براہ راست مطالعہ کے لیے:

https://online.pubhtml5.com/vhcr/vnsh/

تبصرے

مشہور اشاعتیں