اودھ پنچ (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 18)
اودھ
پنچ
مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی
جانب سے اٹھارھویں کتاب پیش ہے۔
تفصیلات
نام: اودھ پنچ
مصنف: چکبست لکھنوی
ٹائپنگ: عبد الصمد چیمہ
برقی کتاب سازی: Yethrosh
سرورق: Yethrosh
پروف خواں: Yethrosh
18 اکتوبر 2020ء کو مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے
اٹھارھویں کتاب اودھ پنچ یونی کوڈ متن میں پیش کی جا رہی ہے۔ اودھ پنچ نامی ہفت
روزہ اخبار کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ عہد انحطاط میں بھی اس اخبار کا نام بکتا
تھا۔ ذرا تصور کیجیے، اس کے عروج کا کیا عالم ہوگا۔ اردو ادب کی کوئی تاریخ اس کے
ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ شہرہ آفاق معرکہ گلزار نسیم اسی اخبار کی بدولت پیش
آیا تھا، جس کی مکمل روداد علاحدہ کتابی شکل میں ہوئی اور اردو ادب کے طلبہ آج بھی
اس معرکہ کے دوران میں لکھے جانے والے مضامین سے مستفید ہو رہے ہیں۔
پیش نظر کتاب میں چکبست لکھنوی نے
اودھ پنچ کا مفصل تعارف پیش کیا ہے اور ساتھ ہی اس کی خدمات و اثرات کا ناقدانہ
جائزہ بھی لیا ہے۔ چکبست کی شگفتہ نگاری کسی تعارف کی محتاج نہیں۔
حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن
کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور
ڈاکیومنٹ (ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا
جا سکتا ہے:
https://archive.org/download/AwadhPunch
نوٹ: اودھ پنچ کے منتخب
اور دلچسپ مضامین کا ایک مجموعہ بھی ٹائپ ہو چکا ہے اور جلد ہی یونیکوڈ میں پیش کیا
جائے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں