حیات ماہ لقا (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 21)
حیات ماہ لقا
مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی
جانب سے اکیسویں کتاب پیش ہے۔
تفصیلات
نام: حیات ماہ لقا
مصنف: غلام صمدانی خاں گوہر
ٹائپنگ: محمد شمشاد خاں
برقی کتاب سازی: Yethrosh
سرورق: Yethrosh
پروف خواں: Yethrosh
27 اکتوبر 2020ء کو مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے اکیسویں کتاب حیات ماہ لقا یونی کوڈ متن میں پیش کی جا رہی ہے۔
پیش نظر کتاب لکھنے سے قبل اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ سرورق پر ہم نے عمومی نقطہ نظر کے لحاظ سے اردو کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ لکھا ہے جبکہ بعض محققین کے یہاں دوسری خاتون اردو کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ تھیں۔
ماہ لقا چندا بائی پر ایک مختصر
اور جامع مضمون اردو ویکیپیڈیا پر بھی موجود ہے جسے اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے:
https://ur.wikipedia.org/s/f0bq
اردو ادب کی کتب تواریخ میں مہ لقا
بائی چندا کو اردو کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ لکھا جاتا ہے۔ چونکہ مہ لقا بائی کا
تعلق اس طبقہ سے تھا جسے طوائف کہا جاتا ہے، اس لیے ان کے حالات اور کلام پر ابتدا
میں کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔ جو دو تین کتابیں ان کے سوانح زندگی پر اولین ماخذ
کا درجہ رکھتی ہیں، ان میں سے ایک حیات ماہ لقا بھی ہے۔ چنانچہ آج اسی اہم ترین
کتاب کو یونی کوڈ متن میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔
حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن
کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور
ڈاکیومنٹ (ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا
جا سکتا ہے:
آن لائن مطالعہ کے لیے: حیات ماہ لقا آن لائن مطالعہ ربط
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں