یورپ کے بانکے (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 5)
یورپ کے بانکے از عبدالحلیم شرر
مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی
جانب سے پانچویں کتاب پیش ہے۔
24 اگست 2020ء کو اس منصوبہ کی جانب سے پانچویں کتاب عبد الحلیم شرر کی یورپ کے بانکے یونی کوڈ میں شائع کی جا رہی ہے۔
یورپ کے بانکے دراصل عبد الحلیم
شرر کا ایک طویل مضمون ہے جو ان کے اپنے رسالہ دلگداز، 1914ء میں پانچ قسطوں میں
شائع ہوا تھا۔ اس میں شررؔ نے یورپ کے شہرہ آفاق نائٹ ٹمپلرز کا مفصل احوال قلم
بند کیا ہے اور ان کے عروج و زوال کی مکمل تاریخ خاصے دلچسپ پیرایہ میں تحریر کی
ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ہندوستان کے بانکوں پر بھی ایک دلچسپ اور پر از معلومات
مضمون لکھا تھا جو خاصا مقبول ہوا اور انٹرنیٹ فورموں پر جا بجا دستیاب ہے۔
یورپ کے بانکے پاکستان میں علاحدہ
کتابی شکل میں ہو چکی ہے لیکن انٹرنیٹ پر عام دستیاب نہ ہونے کی بنا پر اردو داں
قارئین کے لیے اس سے مستفید ہونا محال تھا۔ چنانچہ اب اسے افادہ عام کی غرض سے یونی
کوڈ شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات
نام: یورپ کے بانکے
مصنف: عبد الحلیم شرر
ٹائپنگ: شمشاد خان
سرورق ڈیزائننگ: Yethrosh
پروف خواں: Yethrosh
اس مجلس کے تحت اردو ادب عالیہ کے خزانہ کو کتب خانوں اور پی ڈی ایف فائلوں سے نکال کر یونی کوڈ متن میں منتقل کیا جا رہا ہے اور اسے ہر خاص و عام کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوشش جاری ہے۔ لہذا اس منصوبے کے تحت پیش کی جانی والی تمام کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں کے لیے قابل تلاش ہوتی ہیں۔ یہ منصوبہ عظیم ہے لیکن افراد کار مٹھی بھر جن کے عزائم بہت بلند ہیں لیکن وسائل محدود۔
اس منصوبے کی آبیاری کے لیے اگر ہر اردو داں روزانہ اپنے لمحات فرصت کی کچھ گھڑیاں اس منصوبے کی نذر کرے تو کوئی بعید نہیں کہ اردو کا یہ سارا خزانہ متن (Text) کی صورت میں انٹرنیٹ پر محفوظ ہو جائے (کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا ہے)۔
حسب سابق اس کتاب کے متن کو ویکی
سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کی پی ڈی ایف، ای پب، ٹیکسٹ اور
ڈاکیومنٹ فائل اپلود کی گئی ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:
https://archive.org/download/europe-ke-baankey
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں