مرقع زبان و بیان دہلی (کتاب 22)

مرقع زبان و بیان دہلی

مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے بائیسویں کتاب پیش ہے۔

 

تفصیلات

نام: مرقع زبان و بیان دہلی

مصنف: سید احمد دہلوی مولف فرہنگ آصفیہ

ٹائپنگ: ثقلین حیدر

برقی کتاب سازی: Yethrosh

سرورق: Yethrosh

پروف خواں: Yethrosh

 

 

9 نومبر 2020ء کو مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے بائیسویں کتاب مرقع زبان و بیان دہلی یونی کوڈ متن میں پیش کی جا رہی ہے۔ کتاب کی فہرست سے اس کے مندرجات کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔



 

اردو کے مشہور و مقبول فرہنگ آصفیہ کے مولف مولوی سید احمد دہلوی کے قلم سے مرکز اردو کی زبان کا یہ مرقع بیش قیمت معلومات پر مشتمل ہے۔ سنہ 1916ء میں جب کتاب پہلی دفعہ شائع ہوئی تو اسے خاصی پذیرائی ملی۔ مشاہیر ادبا اور نامور مجلات نے اس پر تبصرے لکھے جن میں سے کچھ اس کتاب کے آخر میں درج ہیں۔ ان تبصروں میں اکبر الہ آبادی کی تحسین اور مخزن کی تقریظ خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔

 

حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ (ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

آرکائیو ڈاؤن لوڈ لنک: مرقع زبان و  بیان دہلی

 

آن لائن مطالعہ کے لیے: مرقع زبان و بیان دہلی


تبصرے

مشہور اشاعتیں