لکھنؤ کا آخری مشاعرہ (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 29)
مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کی جانب سے
انتیسویں کتاب پیش ہے۔ لکھنؤ کی آخری شمع در حقیقت لکھنؤ کے گذشتہ شاہی مشاعروں
اور علمی و ادبی صحبتوں کا ایک جامع مرقع ہے جس میں عہد شاہی کے تاریخی مشاعروں
اور علمی و ادبی صحبتوں کی تصویر کھینچی گئی ہے۔ اسے پڑھ کر لکھنؤ کے گذشتہ مشاعرے
کا منظر آنکھوں کے سامنے پھر جاتا ہے۔ درحقیقت ہندوستان میں مشرقی شاہی مشاعرے کا یہ
آخری نمونہ تھا اور اُس دربار کا ایک ادبی کارنامہ بھی جو ترقی کی معراجِ کمال کو
پہنچ کر بہت جلد فنا ہوگیا۔
تفصیلات
نام: لکھنؤ کا آخری مشاعرہ
مصنف: مفتی انتظام اللہ شہابی و دیگر حضرات
ٹائپنگ: اسامہ احمد ندوی
پروف خواں: Yethrosh
برقی کتاب سازی: Yethrosh
سرورق: Yethrosh
حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن کو ویکی
سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ
(ایم ایس ورڈ کے) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنھیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا
ہے:
آرکائیو ویب : لکھنو کی
آخری شمع
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں