نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

متصف

گوگل ڈاکس میں تصویری متن سے تحریرحاصل کریں

گوگل ڈاکس میں تصویری متن سے تحریرحاصل کریں گوگل ڈاکس کے بارے میں معلومات کے لیے اردو محفل پر ایک دھاگہ موجود ہے جس سے کچھ مفید معلومات مل سکتی ہے۔ گوگل ڈاکس کے بارے میں معلوماتی مواد گوگل ڈرائیو میں تصویری مواد گوگل ڈرائیو میں تصویری تحریر پر مبنی کوئی تصویر منتخب کریں اور رائٹ کلک کرکے گوگل ڈاکس میں کھولیں: گوگل ڈاکس پر کلک کرنے پر اسی صفحہ پر مشتمل ایک نیا صفحہ گوگل ڈاکس میں کھلے گا جس میں تصویر کے ساتھ ساتھ اس میں موجود متن عام تحریر (text)  کی طرح میسر ہو گا جسے باآسانی تبدیل یا کاپی کیا جا سکتا ہے۔ اسکین تصویر جسے گوگل ڈاکس میں کھولا گیا: حاصل شدہ تحریری متن کا عکس گوگل ڈاکس میں: اس طرح تصویر سے مواد حاصل کرنے کے عمل کو او سی آر (OCR) کہتے ہیں جو اب انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے لیے بھی میسر ہے۔  یاد رہے کہ حاصل شدہ مواد کی درستی کا انحصار اسکین کی کوالٹی پر ہے، جتنا صاف اور بہتر اسکین ہو گا اتنی ہی اصل متن کے قریب تحریر اخذ ہو گی۔ بہترین اسکین کے باوجودحاصل ہونے والے مواد کی کچھ درستی کی لازما  ضرورت رہتی ہے۔ http://dlvr.it/RpJJmF http://dlvr.it/RpJbHk

تازہ ترین پوسٹس

غالب و درد کی دلی (مجلس ادبیات عالیہ کتاب 30)

لکھنؤ کا آخری مشاعرہ (مجلس برقی اشاعت ادبیات عالیہ کتاب 29)

تاریخ یوسفی معروف بہ عجائبات فرنگ (کتاب 28)

ای کتاب (برقی کتاب) بنانے کا طریقہ

پرانے لکھنؤ کی جھلکیاں (کتاب 26)

بزم آخر(کتاب 27)

فسانۂ عجائب (کتاب 25)

مرقع زبان و بیان دہلی (کتاب 22)

جوہر اخلاق (کتاب 23)

سارس کی تارک الوطنی (کتاب 24)